خبریںدنیاشیعہ میڈیا اور ادارے

عالمی مرکز آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے ڈائریکٹر نے ایرانی، عراقی اور افغانی معاشروں کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے کینیڈا کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی

عالمی مرکز آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ صالح سیبویہ کی قیادت میں ایران، عراق اور افغانستان کے چند دانشوروں نے کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ سمیر زبیری کی دعوت پر اوٹاوا کا سفر کیا۔

ایک گھنٹے سے زائد اس ملاقات میں ان کمیونٹیز کے مسائل اور درخواستیں جن میں عوامی استعمال کے لئے مذہبی، ثقافتی، سماجی فورم اور قبرستان کی تعمیر، افغان کلینکس کی حمایت اور کینیڈا میں ایرانی کونسل خانے کے مسائل کے حل کے لئے تبادلہ خیال ہوا۔

کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن سمیر زبیری نے بھی ان مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا وعدہ کیا۔

اس ملاقات کے آخر میں عالمی مرکز آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے ڈائریکٹر اور نمائندہ مرجعیت حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ صالح سیبویہ نے سمیر زبیری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا سلام پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button