اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

جادو سیکھنا قطعا جائز نہیں ہے سوائے یہ کہ اسے باطل کرنا ہو: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 20 جمادی الاول 1446 ہجری کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے جادو سیکھنے کے سلسلہ میں فرمایا: مرحوم شیخ انصاری رحمۃ اللہ علیہ نے مکاسب محرمہ میں روایت نقل کی ہے کہ جادو کا سیکھنا مطلقا جائز نہیں ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اس مسئلہ میں صرف ایک استثنی ہے کہ جب جادو باطل کرنا ہو تو سیکھنا جائز ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button