آسٹریلیاخبریںدنیا

آسٹریلیا سے 80000 سے زائد غیر ملکی تارکین وطن کو بے دخلی کا خطرہ

آسٹریلیا کے امیگریشن قانون میں ترمیم کے نئے بل کے مطابق جسے ایوان نمائندگان نے منظور کر لیا ہے، 80000 سے زائد غیر ملکی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کر کے تیسرے ممالک میں منتقل کئے جانے کا خطرہ ہے۔

بل کے تحت وفاقی حکومت کو غیر قانونی تارکین وطن اور غیر شہریوں کو قبول کرنے کے لئے تیسرے ممالک کو ادائیگی کر کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ بل تیسرے ممالک میں تارکین وطن کی ملک بدری کے عمل میں ملوث سرکاری اہلکاروں اور افراد کے لئے وسیع استثنی فراہم کرتا ہے اور پناہ گزینوں کے تحفظ کے نتائج کو منسوخ کرتا ہے۔

غور طلب ہے کہ اس بل کو قانونی ماہرین، کارکنان اور سابق مہاجرین نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور گزشتہ روز سینٹ پارلیمنٹ میں اس پر بحث کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button