خبریںہندوستان

وقف کربلا عباس باغ کے ایڈمنسٹریٹر مولانا سید کلب جواد کا اعلان

لکھنو میں غریب شیعوں کو رہائش کے لئے مفت زمین دی جائے گی۔

لکھنو۔ وقف کربلا عباس باغ کے ایڈمنسٹریٹر اور شاہی مسجد آصفی کے امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے نماز جمعہ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فرمایا: ہم نے عزاداری تحریک چلائی جس میں ہمیں کامیابی ملی، وقف کی تحریک چلائی جس میں کافی حد تک کامیابی ملی، ہمارے قم کے برادران (علماء ہندوستان حوزہ علمیہ قم) ہماری حمایت کرتے ہیں۔ لیکن جو مشکلات ہیں وہ پولیس اور انتظامیہ ساتھ نہیں دیتی جب کہ کربلا عباس باغ کی زمین پر ناجائز طریقے سے دو میرج ہال اور ایک اسکول چل رہا ہے جس کا کوئی کرایہ وقف کو نہیں ملتا ہے۔

مولانا کلب جواد نقوی نے اعلان کیا کہ جن غریب مومنین کا اپنا ذاتی مکان نہیں ہے وہ اتوار 24 نومبر 202 کو دن میں ایک بجے کربلا عباس باغ میں اپنا آدھار کارڈ لے کر حاضر ہوں، انہیں فوری رہنے کے لئے معمولی کرائے پر زمین دی جائے گی۔ البتہ جن کے پاس اپنا مکان اور بلڈنگ ہے ان کو نہیں۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ ہم بحیثیت ایڈمنسٹریٹر لوگوں کو معمولی کرائے پر زمین الاٹ کریں گے، اس کی رسید دی جائے گی اور عدالت سے رجوع کر کے اسے قانونی پختگی دی جائے گی تاکہ بعد میں کوئی مشکل نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button