خبریںدنیایورپ

لندن میں امریکی سفارتخانے کے قریب مشتبہ پیکیج میں دھماکہ، گیٹویک ایئرپورٹ خالی، برطانیہ میں الرٹ

لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر مشتبہ پیکیج کے دھماکے نے جمعہ کے روز افرا تفری پیدا کر دی۔ میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ نائن ایلمس میں امریکی سفارتخانے کے پاس ایک کنٹرولڈ دھماکہ کیا گیا۔

مقامی افسران نے مشتبہ پیکیج کی جانچ کے بعد احتیاطی اقدامات کے تحت پونٹن روڈ بند کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، دھماکے کے بعد علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی، اور برطانیہ میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب، گیٹویک ایئرپورٹ کے ساؤتھ ٹرمینل میں ایک "سیکورٹی حادثہ” کی وجہ سے ایئرپورٹ کے بڑے حصے کو خالی کرایا گیا، جس سے ہزاروں مسافر مشکلات کا شکار ہو گئے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مسافروں اور ملازمین کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور مسئلے کو جلد حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، تاہم امریکی سفارتخانے کے قریبی مغربی حصے کی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور ایئرپورٹ حکام دونوں نے یقین دلایا ہے کہ سیکورٹی کی صورت حال پر قابو پانے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button