ایشیاءخبریںدنیامقدس مقامات اور روضےہندوستان

جو بھی ولایت علی سے وابستہ ہوا بلند مرتبہ ہوا: مولانا سید عمار کاظم جرولی

آگرہ۔ مدافع ولایت شہید ثالث قاضی نور اللہ شوستری رضوان اللہ تعالی علیہ کے مزار مقدس پر خانوادہ خطیب الایمان کی جانب سے برصغیر کے معروف ذاکر اہل بیت خطیب الایمان مولانا سید مظفر حسین طاہر جرولی رحمۃ اللہ علیہ کی مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔ جسے فرزند خطیب الایمان مولانا سید عمار کاظم جرولی نے خطاب فرمایا۔

مولانا سید عمار کاظم جرولی نے قرآن کریم کی مشہور آیت کے فقرہ "اور ہم نے ہر چیز کو امامِ مبین میں جمع کر دیا ہے۔” کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے کہا: جو بھی ولایت امیر المومنین علیہ السلام سے وابستہ ہو جاتا ہے وہ بلند مرتبہ ہو جاتا ہے، اس کا درجہ بلند ہو جاتا ہے۔

مولانا سید عمار کاظم جرولی نے شہید ثالث رضوان اللہ تعالی علیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: شہید ثالث رضوان اللہ تعالی علیہ نے اپنی دینی اور علمی تحریر کے ذریعہ ولایت امیر المومنین علیہ السلام کی پاسبانی کی اور اس راہ میں اپنی جان کو قربان کر دیا تو آج بھی ان کا نام زندہ ہے اور وہ بھی زندہ ہیں۔

مولانا سید عمار کاظم جرولی نے مومنین کو ولایت امیر المومنین علیہ السلام کی تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر کوئی حقیقت میں ولایت کو قبول کرے گا تو دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوگا۔

انہوں نے مزار شہید ثالث رضوان اللہ تعالی علیہ پر خطیب الایمان مولانا سید مظفر حسین طاہر جرولی مرحوم کی خدمات کو بیان کرتے ہوئے کہا: ان کی بے لوث خدمات کا صلہ اللہ نے یہ دیا کہ وہ امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں مدفون ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button