اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پارا چنار پاکستان کا غزہ بن چکا، خوارجی دہشتگرد آزاد: علامہ شیخ حسن جعفری

پارا چنار میں جاری دہشتگردی کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ پارا چنار مسلسل بدامنی کا شکار ہے اور یہ خطہ پاکستان کے غزہ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

خوارجی دہشتگرد دن دہاڑے آزادانہ دہشتگردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں اور کوئی روک تھام نظر نہیں آ رہی۔ علامہ جعفری نے پارا چنار سے سیکیورٹی فورسز کے حصار میں پشاور جانے والے قافلے پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی سرپرستی میں جانے والے قافلے پر حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل تشویش ہے۔ اس سے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی اور ان کے دعووں پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے۔

انہوں نے پاکستان آرمی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف فوری طور پر گرینڈ آپریشن کیا جائے اور ان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ علامہ جعفری نے کہا کہ جب عوام قافلوں میں بھی محفوظ نہیں ہیں تو یہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button