خبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

امروہہ میں منایا گیا یوم علی اصغر علیہ السلام

امروہہ۔ سادات امروہہ ویلفیئر آرگنائزیشن دہلی کے زیر اہتمام عالمی یوم اطفال (ورلڈ چلڈرنس ڈے) کے موقع پر یوم علی اصغر علیہ السلام کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں اولا اسکولوں میں ٹاپ کرنے والے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں غزہ اور لبنان میں معصوم بچوں کے قتل کو فوری روکنے کی اپیل کی گئی۔

عالمی یوم اطفال کے موقع پر مجاہد کربلا جناب علی اصغر علیہ السلام کے حوالے سے ڈاکٹر جمشید کمال، ڈاکٹر مولانا حسن اختر سروش، ڈاکٹر مولانا شہوار حسین، ڈاکٹر مولانا کوثر مجتبی، جناب سبط حیدر اور پروفیسر ڈاکٹر ناشر نقوی نے بصیرت افروز تقاریر فرمائی۔ واضح رہے اسی مناسبت سے لکھنو کے ملکہ جہاں امام باڑہ نزد شاہی جامع مسجد میں جناب سید رضوان حیدر نقوی امروہوی، جناب حسن باقر سمیت مومنین محلہ کی جانب سے پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں مولانا واسق رضا نقوی، مولانا اعجاز مہدی سیتا پوری، مولانا کاظم عباس خان، مولانا سید حیدر عباس رضوی آل باقر العلوم اور مولانا حسنین باقری نے تقاریر کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button