اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

قرآن کریم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے سلسلہ میں جو گناہ ذکر ہوا ہے، اس سے مراد مشرکین کے نزدیک گناہ ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ یوسف آیت 29 کے سلسلہ میں فرمایا: اس آیت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کے سلسلہ میں جو گناہ ذکر ہوا ہے، اس سے مراد مشرکین کے نزدیک گناہ ہے۔ کیونکہ ائمہ معصومین علیہم السلام نے ہمیں اسی طرح بتایا ہے اور ہمارے فہم کا ذریعہ کتاب اللہ اور عترتی اھل بیتی ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لہذا عترت نے جو کچھ فرمایا ہے اور ہم تک مستند طریقے سے پہنچا ہے ہمیں چاہیے اسے قرآن سے ضمیمہ کریں جیسے ایک آیت کی دوسری آیت سے تفسیر ہوتی ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: چونکہ معصومین علیہم السلام کی عصمت مسلم حقیقت ہے لہذا یہاں تاویل کرنی ہوگی کیونکہ متواتر روایات موجود ہیں۔‌

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button