خبریںدنیایورپ

یورپ میں انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہوں کے خلاف پولیس کی کاروائیاں

یورپ میں انسداد اسمگلنگ کے ایک بڑے آپریشن میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 4 جرمنی میں انسانی اسمگلنگ کے 120 مقدمات کے ملزم ہیں۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ لوگ 748 افراد کی اسمگلنگ کے ذمہ دار تھے اور اسمگلنگ کے ہر معاملے کے لئے 4500 یورو وصول کرتے تھے۔

یہ آپریشن جرمنی کی وفاقی پولیس کے تعاون سے کئی یورپی ممالک میں کیا گیا۔

بدقسمتی سے اسمگلنگ کے دوران دو تارکین وطن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اسی طرح اس گروہ کے سرغنہ کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button