اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستانی عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی عرضی قبول کر لی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرپشن کیس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرہ بی بی پر غیر قانونی طور پر غیر ملکی اہلکار کی جانب سے تحفہ کے طور پر زیورات رکھنے کا الزام ہے۔

تاہم ان کی رہائی ابھی تک غیر یقینی ہے کیونکہ عمران خان پر کرپشن سے لے کر دہشت گردی تک کے مختلف مقدمات چل رہے ہیں۔

یہ فیصلہ تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے مطالبہ کے لئے اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال کے موقع پر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button