اسلامی دنیاخبریںلبنان

لبنان میں دو ماہ کے دوران 200 سے زائد بچوں کی شہادت

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا کہ لبنان میں گذشتہ دو ماہ کے دوران 200 سے زائد بچے شہید ہوئے۔

یونیسیف نے مزید کہا کہ اس دوران 1100 دیگر بچے زخمی بھی ہوئے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے چلڈرن فنڈ کے ترجمان جیمز ایلڈر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شائع کی، جس میں غزہ اور لبنان میں بچوں کے قتل کی مذمت کی گئی اور دنیا سے کہا گیا کہ وہ اقتدار میں رہنے والوں سے بات کریں۔

یونیسیف نے مزید کہا: جبکہ اسرائیل نے ملک بھر میں اپنی بمباری کی مہم تیز کر دی ہے لبنان میں روزانہ اوسطا تین بچے شہید ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button