اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

ظالم حکومت کا خوف عین عقل ہے لیکن بزدلی جہالت کا لشکر ہے : آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 16 جمادی الاول 1446 ہجری کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ انفال آیت 2 "حقیقی مومن وہ ہیں جن کے دل خدا کا ذکر سنتے ہی کانپ اٹھتے ہیں اور جب خدا کی آیات ان پر پڑھی جاتی ہے تو ان کا ایمان بڑھ جاتا ہے اور وہ ہر کام میں اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں۔” کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایمان کے درجات ہیں اور یہ آیت کریم اعلی درجے کے ایمان کی جانب اشارہ کرتی ہے اور متواتر روایتوں میں یہ بھی بیان ہوا ہے کہ مومن سے مراد شیعہ ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ شعراء آیت 21 "اور پھر میں تمہارے خوف سے بھاگا یہاں تک کہ میرے خدا نے مجھے علم اور حکمت عطا کی اور مجھے اپنے نبیوں میں سے ایک بنا دیا۔” کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہاں قران کریم نے صراحت سے بیان کیا کہ حضرت موسی علی نبینا وآلہ و علیہ السلام فرعون اور فرعونیوں سے خوفزدہ ہوئے اور یہی عقل کا کمال ہے کہ جب انسان اسلحہ اور طاقت نہیں رکھتا اور اس کے مقابلے میں ایک ظالم لشکر سامنے ہو اور تمام قدرت اور اسلحے سب دشمن کے پاس ہوں تو اس سے خوف زدہ رہنا چاہیے

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: بغیر اسلحے اور قدرت کے ظالم سے مقابلہ میں خوفزدہ ہونا عین عقل ہے۔ روایتوں خاص طور سے بحار الانوار میں اس سلسلہ میں روایت موجود ہے اور جس میں خوف کا لفظ استعمال ہوا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے خوف اور جُبن میں فرق بتاتے ہوئے فرمایا: روایات میں ان دو کو لشکر عقل اور لشکر جہل سے تعبیر کیا گیا ہے۔ یعنی خوف اور ڈر جنود عقل ہیں لیکن جبن کہ جس کے فارسی میں معنی بزدلی ہے، لشکر جہل ہے۔

مذکورہ صورتوں کا ذکر کرتے ہوئے آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تاکید فرمائی: اس لئے خوف کی نہ صرف مذمت کی جاتی ہے بلکہ تاکید بھی کی جاتی ہے بلکہ جس چیز کی مذمت کی جاتی ہے وہ بزدلی اور جبن ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button