خبریںدنیا

نیوزی لینڈ میں ہزاروں قبائیلیوں کا دارالحکومت پر دھاوا

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں برطانوی نوآباد کاروں اور قبیلہ ماروی لوگوں کے درمیان دستاویز کی دوبارہ تشریح سے متعلق متنازع بل پر ہزاروں قبائیلیوں نے درالحکومت پر دھاوا بول دیا۔ 35,000 سے زیادہ لوگوں نے نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے باہر متنازع بل کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے 9 روزہ پرامن احتجاج کے اختتام دارالحکومت پر دھاوا بولا۔ ہیکوئی قبیلے کے شرکا دارالحکومت ویلنگٹن میں مارچ کیا۔ انہوں نے اپنے جسم پر ماوری قبیلے کا پرچم لپٹے ہوئے تھا۔پر امن احتجاج پورے ملک میں ہوئے۔

 بہت سے ناقدین کا خیال ہے کہ یہ بل ماوری قبیلے کی خودمختاری اور خود ارادیت کے لیے خطرہ ہے، ممکنہ طور پر ان کی زمین اور وسائل پر ان کے حقوق اور اختیار کو کم کر رہا ہے۔ اس بل کو ماوری ثقافت اور شناخت کے لیے خطرہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، کیونکہ یہ ان کی تاریخ اور ولی عہد کے ساتھ تعلقات کی سمجھ کو بگاڑ سکتا ہے۔احجاج میں بل کی مخالفت کرنے والے سماجی کارکنوں اور حامیوں نے بھی شرکت کی۔ بل حکومتی اتحاد کے ایک جونیئر رکن نے پیش کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button