اسلامی دنیاپاکستانخبریںسعودی عرب

سعودی عرب میں بھکاری مافیا کے خلاف پاکستانی حکومت کا سخت ایکشن 

پاکستانی حکومت نے عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وزارتِ مذہبی امور نے ایک حکمت عملی تیار کر لی ہے، جس میں مختلف تجاویز شامل ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق، عمرہ زائرین سے بیانِ حلفی لیا جائے گا کہ وہ سعودی عرب میں بھیک نہیں مانگیں گے۔ اس کے علاوہ ٹور آپریٹرز کو بھی اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ اپنے ساتھ جانے والے افراد کی مکمل نگرانی کریں۔ مزید یہ کہ عمرہ صرف گروپ کی صورت میں ادا کیا جا سکے گا، اور اکیلے سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ بھکاری مافیا کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

سعودی حکومت نے پہلے ہی پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا تھا، جس سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ حکام کے مطابق سعودی عرب سے پاکستان کا عقیدت و احترام کا گہرا رشتہ ہے، اور اس قسم کی سرگرمیاں اس تعلق کو متاثر کر رہی ہیں۔ 

حکومت کے یہ اقدامات پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط رکھنے کی کوشش ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button