ایشیاءخبریں

بنگلہ دیش: عبوری حکومت کی شیخ حسینہ کی حوالگی کی کوشش

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھارت سے حوالگی کی کوشش کی جائے گی۔ شیخ حسینہ، جو 15 سال اقتدار میں رہنے کے بعد طلبہ کے احتجاج کے نتیجے میں معزول ہوئیں، اگست سے بھارت میں مقیم ہیں۔

ڈاکٹر یونس نے اپنی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر خطاب میں طلبہ احتجاج کے دوران اموات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور مقدمات چلانے کا عزم ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرپول سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ شیخ حسینہ اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری ہو سکے۔

عبوری حکومت کا بنیادی مقصد انتخابی اصلاحات اور نئے انتخابات کا انعقاد ہے تاکہ اقتدار ایک منتخب حکومت کو منتقل کیا جا سکے۔ ڈاکٹر یونس اس معاملے پر انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے بھی رابطے میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button