اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

قرآن پر مکمل عمل محبت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا تقاضہ: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنی اور اپنے فرزند حضرت محسن علیہ السلام کی شہادت کا انتخاب کیا۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ نے اپنی اور اپنے فرزند کی جان کسی ناپسندیدہ عمل میں قربان کی بلکہ اس راہ کا انتخاب خود کیا تاکہ اس شہادت کے ذریعہ قرآن کریم اور اس کے نورانی احکام کو بقا دیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اہل بیت علیہم السلام کی ولایت و مودت کے ذریعہ جب ہم نے اپنا قرآنی، الہی اور انسانی فریضہ ادا کیا ہے تو ہمیں اللہ کا شکر بھی ادا کرنا چاہیے اور اس نعمت کا شکر اس وقت ادا کر سکتے ہیں جب ہم اخلاص اور سچی ولایت و محبت کے ساتھ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مکمل پیروی کرتے ہوئے ثابت کریں اور اس کا اعلان کریں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنی اور اپنے فرزند حضرت محسن علیہ السلام کی شہادت اور شہادت سے پہلے کے مصائب اور شہادت کے بعد سے آج تک دشمنان خدا کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم صرف اس لئے برداشت کئے تاکہ قرآن پر عمل کیا جائے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے رہتی دنیا تک اپنے چاہنے والوں اور محبت کرنے والوں کو پیغام دیا کہ تم میں سے جس کا عمل قرآن کریم سے زیادہ ہم آہنگ ہوگا اسے قیامت کے دن ہماری عنایت و رضایت زیادہ نصیب ہوگی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ نے اپنی شہادت سے قبل حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے کچھ راز بیان کئے، آپ نے فرمایا: "کسی بھی مسلمان خاتون کی مصیبت تمہارے مصائب سے زیادہ سخت نہیں ہو گی۔” حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر یہ تمام مصائب صرف اس وجہ سے‌ ڈھائے گئے کیونکہ آپ نے سقیفہ کی خیانت اور غداری کے خلاف اعلان حق فرمایا۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button