خبریںدنیاشیعہ میڈیا اور ادارے
رواداری اور گفتگو ہی انسانیت اور عالمی امن کے تحفظ کا واحد راستہ ہے: عالمی تنظیم عدم تشدد
رواداری کے عالمی دن کے موقع پر عالمی تنظیم عدم تشدد (آزاد مسلمان) نے ایک پیغام جاری کیا جس میں اقوام کے درمیان گفتگو اور افہام و تفہیم کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور بڑھتے ہوئے تشدد اور جنگوں کے خطرات سے خبردار کیا گیا جو انسانیت کے لئے خطرہ ہیں۔
اس تنظیم نے ایسے وقت میں جب دنیا لا متناہی بحرانوں اور تنازعات میں گھری ہوئی ہے ان تنازعات کو ختم کرنے اور انسانی حقوق کا احترام کرنے کے لئے عالمی اقدامات کا مطالبہ کیا۔
اس پیغام میں امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی ایک حدیث بیان کی گئی ہے جس میں لوگوں کو ہمدردی اور گفتگو کی دعوت دی گئی ہے۔
رواداری اور مدارا کے اقدار پر زور دیتے ہوئے عالمی تنظیم عدم تشدد نے عالمی سطح پر امن و سلامتی کے قیام کے لئے فوری اقدامات پر زور دیا۔