اسلامی دنیاخبریںدنیایورپ

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے نمائندہ کی رہنمائی میں سویڈن کے معروف قانونی مشیر نے مذہب شیعہ قبول کیا

سویڈن میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ زکی البیاتی کی رہنمائی میں یورپ کے شعبہ تجارت کے ممتاز قانونی مشیر مارٹن سینڈ مائر نے مذہب اہل بیت علیہم السلام قبول کیا۔

سویڈن شہری سینڈ مائر‌ نے کئی سال تک الہی ادیان کا مطالعہ کرنے اور روحانی حقائق کی جستجو کے بعد اپنے ایمان کا اعلان کیا۔ انہوں نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روز ولادت اپنے اسلام و ایمان کا اعلان کیا جو صبر و شجاعت کی علامت ہیں۔

اسلام کے راستے پر اپنے سفر کے دوران، سینڈ مائر نے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق الحسینی شیرازی دام ظلہ کے تعلیمات کو اپنانے کا اعلان کیا اور اسلامی اصولوں کو سمجھنے کے لئے دین اسلام کے اس عظیم عالم و فقیہ کی رہنمائی میں اپنی وابستگی ظاہر کی۔

اس اہم موقع پر سینڈ مائر کو مذہب اور عقائد کی کتب کے ساتھ ساتھ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی توضیح المسائل کا انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا گیا تاکہ وہ اپنے نئے روحانی راستے پر رہنمائی حاصل کر سکیں۔
یہ قبولیت اسلام اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اسلام پوری دنیا میں حق کی تلاش کرنے والوں کو سکون اور مقصد فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button