اسلامی دنیاخبریںعراق

عراق: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ۳؍ فوجی جان بحق ، ۲؍ شدید زخمی

عراق کے شمالی علاقے میں ایک فوجی گاڑی کو گھات لگا کر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دھماکہ عین اُس وقت ہوا جب وہاں سے عراقی فوج کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے۔ ۵؍ فوجیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ عراقی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بم دھماکے میں ۳؍ فوجی جان بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہیں۔ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم، عراق میں ایک عرصے تک داعش اتحادی افواج پر حملے کرتی آئی ہے۔

عراقی حکومت نے۲۰۱۷ء میں داعش کو شکست دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگجوؤں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔ تاہم، اس دعوے کے باوجود اب بھی داعش کے جنگجو اپنے ٹھکانوں سے باہر نکل کر فوجی کیمپ اور اہلکاروں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button