تاریخ اسلامخبریںشیعہ مرجعیت
بیت آیت الله العظمی سید صادق شیرازی میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس کا سلسلہ جاری
قم المقدس، ایام فاطمیہ کے دوسرے دن، آیت اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی کے بیت میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
یہ مجلس بروز ہفتہ، ١٣ جمادی الاولی، علماء دین اور مؤمنین کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔ مجلس میں حجج اسلام صالحی، یگانه اور شریفانی نے خطاب کرتے ہوئے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کی شہادت کے بعد کے حالات ،حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور حضرت محسن علیہ السلام کی شہادت کے تلخ واقعات بیان کیے۔
اس موقع پر عزاداران اور اہل بیت علیہم السلام کے محبان نے اپنی شرکت کے ذریعے عترت طاہرہ علیہم السلام اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
یہ مجلس معنوی ماحول میں منعقد ہوئی جہاں شرکاء نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔