شیعہ اقلیت پر ظلم و جبر ، انسانی حقوق كی پامالی كے درمیان سعودی عرب میں فیشن شو کا انعقاد
سعودی عرب میں انسانی حقوق کے مسائل بھی عالمی توجہ کا مرکز ہیں۔ خاص طور پر شیعہ اقلیت طویل عرصے سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہی ہے۔ سعودی حکومت نے نہ صرف شیعہ کمیونٹی کے حقوق کو نظرانداز کیا ہے بلکہ ان کے تاریخی اور مذہبی مقامات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
ریاض میں جاری سالانہ تفریحی فیسٹیول "ریاض سیزن” کے دوران فیشن شو منعقد کیا گیا۔ اس شو میں لبنانی ڈیزائنرز کے تیار کردہ 300 سے زائد ملبوسات پیش کیے گئے۔ اختتامی تقریب میں ماڈلز نے ریمپ پر واک کی، جبکہ مشہور گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
ریاض سیزن سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے، جس کے تحت ملک میں تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت مختلف تقریبات، کنسرٹس، اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
سعودی عرب میں کچھ حلقے ان سرگرمیوں کو سراہتے ہیں، جبکہ کچھ انہیں ملکی ثقافت اور روایات سے ہٹ کر سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں اقلیتوں خاص کر شیعوں پر ظلم کا سلسلہ 100 سال سے زیادہ عرصہ سے جاری ہے۔ تمام روضہ ہائے مبارک منہدم کر دئیے گئے ہیں۔