خبریںہندوستان

امیر المومنین علی علیہ السلام کی نصیحت کے مطابق دنیا و آخرت کی کامیابی تقویٰ میں ہے۔: مولانا سید روح ظفر رضوی

15 نومبر 2024 کو ممبئی کی خوجہ شیعہ اثنا عشری جامع مسجد پالا گلی میں نماز جمعہ ادا کی گئی، جس کی امامت مولانا سید روح ظفر رضوی نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تقویٰ الہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امیر المومنین علی علیہ السلام کی نصیحت کے مطابق دنیا و آخرت کی کامیابی تقویٰ میں ہے۔ انہوں نے ایام عزائے فاطمی کو خودسازی اور تقویٰ کے فروغ کا بہترین موقع قرار دیا۔

مولانا نے خطبہ فدک کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس میں موجود توحید، حمد، شکر اور معرفت خداوندی کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ توحید صرف زبانی اقرار نہیں بلکہ عملی پہلو بھی ضروری ہے، اور عمل میں اخلاص بنیادی شرط ہے۔ خطبہ فدک کی روشنی میں انہوں نے شیطان کے ہتھکنڈوں اور اختلافات پیدا کرنے کی سازشوں سے آگاہ رہنے کی تاکید کی۔

مولانا نے سیاست کے حوالے سے کہا کہ دین نے ہمیں سیاست سے الگ نہیں کیا بلکہ اصلاح کی کوشش کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے عوام سے الیکشن میں حصہ لینے اور اسے عبادت سمجھ کر ووٹ ڈالنے کی تاکید کی۔ آخر میں عالم اسلام کے موجودہ مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے دنیا کے حالات سے باخبر رہنے کی نصیحت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button