خبریںیورپ

اسپین: ایک نرسنگ ہوم میں آتشزدگی، ۱۰؍ افراد ہلاک، دیگر زخمی

اسپین کی ایمرجنسی سروسیز نے بتایا ہے کہ ’’شمال مشرقی اسپین کے ایک نرسنگ ہوم میں آتشزدگی کے نتیجے میں ۱۰؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے راحت رسانی کا کام جاری رکھا ہے۔‘‘

اسپین کی ایمرجنسی سروسیز نے کہا ہے کہ ’’شمال مشرقی اسپین کے ایک نرسنگ ہوم میں آتشزدگی کے نتیجے میں ۱۰؍افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ زراگوزا فائر ڈپارٹمنٹ نے صبح ۵؍بجے ایمرجنسی کال موصول ہونے کے بعد اپنی ٹیم کو جائے حادثہ پر روانہ کیا تھا۔

مقامی میڈیا ایل پیرس کے مطابق فائر فائٹرز نے کامیابی سے آگ پر قابو پا لیا تھا۔ عمارت کے اندر ایک شخص پھنسا ہوا تھا جسے بچا لیا گیا تھا اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ تاہم،اب تک کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہے کہ یہ آگ کیسے لگی تھی۔ اس ضمن میں آراغون ، اسپین کے میئر وولگا رامیرز گامز نے کہا ہے کہ ’’توشک (گدے) کے جلنے کے بعد یہ حادثہ پیش آیا تھا۔‘‘ اسپین کی امداد ی ٹیم اب بھی جائے حادثہ پر راحت رسانی کا کام انجام دے رہی ہے جبکہ طبی ٹیم بھی لوگوں کا تعاون کر رہی ہے۔حالات کے پیش نظر مقامی اسپتالوں کو الرٹ رہنے کیلئے کہا گیا ہے۔ تاہم، متاثرین کی شناخت اور عمریں ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ ۲۰۱۵ء میں بھی ایسا ہی ایک حادثہ پیش آیا تھا جہاں تقریباً ۹؍ افراد کی موت ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button