اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

رشوت کا مطلب صرف جج کو پیسہ دینا ہے تاکہ وہ حکم خدا کے خلاف فیصلہ دے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 10 جمادی الاول 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے رشوت کے مفہوم کے سلسلہ میں فرمایا: رشوت کا مطلب صرف جج کو پیسہ دینا ہے تاکہ وہ حکم خدا کے خلاف فیصلہ دے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: یہ کام حرام ہے جیسا کہ قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں جہنم کی آگ میں ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: بدلے میں کچھ کرنے والے کو پیسہ دینا رشوت نہیں ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button