ایشیاءخبریں

تھائی لینڈ: ماہ عربی زبان کا آغاز

عربی زبان کی ترویح و فروغ کیلئے کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگوئج دنیا کے مختلف ملکوں میں ماہِ عربی زبان منقعد کرتی رہتی ہے، اس سلسلے میں تھائی لینڈ میں ماہ عربی زبان کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں عربی زبان کو فروغ دینے والے مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگوئج نے بنکاک کی کررک یونیورسٹی اور جنوبی تھائی لینڈ کے ہیٹ یائی میں سونگ کلا یونیورسٹی کے پرنس کے تعاون سے تھائی لینڈ میں ماہِ عربی زبان کا آغاز کیا ۔سعودی پریس ایجنسی نے بدھ کو بتایا کہ یہ تقریب ایک جامع پروگرام ہے جس کا مقصد عربی زبان کے نصاب کو تیار کرنا، اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا، عربی کو فروغ دینا اور اس شعبہ میں سعودی عرب کے اقدامات کو اجاگر کرنا ہے۔

۲۹؍ نومبر تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں مختلف قسم کی سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں ایک سائنسی سمپوزیم، دو پینل مباحثے اور چار کورسز شامل ہیں جو غیر مقامی بولنے والوں کے لیے عربی اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو بڑھانےکیلئےبنائے گئے ہیں، جو جدید تدریسی طریقوں پر مرکوز ہے۔کنگ سلمان اکیڈمی نے انڈونیشیا، چین، ہندوستان، فرانس اور برازیل سمیت کئی ممالک میں عربی زبان کے مہینے کے پروگراموں کی میزبانی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے، اکیڈمی نے فرانس میںماہِ عربی زبان کی میزبانی کی تھی، جس میں تعلیمی سرگرمیاں شامل تھیں جن کا مقصد عربی نصاب کو تیار کرنا تھا۔اس پروگرام میں عربی زبان کی تعلیم اور فروغ پر توجہ مرکوز کرنے والے فرانسیسی تعلیمی اداروں،عر بی پروگرام پیش کرنے والے مراکزکے ساتھ دورے اور ملاقاتیں شامل تھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button