اسلامی دنیاپاکستانخبریں

مومن شہید حیدر رضا کے قاتل گرفتار، فرار کی کوشش ناکام

گزشتہ شب کراچی کے علاقے انچولی میں ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مومن شہید حیدر رضا عرف ابو ہاشم کے قاتل گرفتار کر لیے گئے۔ سندھ پولیس کی شاہین فورس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹارگیٹ کلرز نے فرار کی کوشش کے دوران تھانہ تیموریہ کی حدود میں پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا۔ اسی دوران ایک کار سوار نے تعاقب کرتے ہوئے ملزمان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس سے ملزمان گر پڑے۔ پولیس نے دونوں زخمی ملزمان کو گرفتار کرکے اسپتال منتقل کیا۔ حراست میں لیے گئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button