اسلامی دنیاخبریںعلم اور ٹیکنالوجی

اردن کے ہزاروں مساجد میں شمسی توانائی کا استعمال، سالانہ چار ملین دینار کی بچت

اردن کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے دو هزار و 862 مساجد کو شمسی توانائی سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کی لاگت میں سالانہ چار ملین دینار کی بچت ہو رہی ہے۔ یہ قدم مساجد کے بجلی کے اخراجات کو کم کرنے اور توانائی کے قابل تجدید ذرائع کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق، یہ منصوبہ اردن کی توانائی پالیسی کے عین مطابق ہے جس کا مقصد ماحول دوست توانائی کے استعمال کو بڑھانا اور بجلی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اردن کی حکومت کا یہ اقدام قابل تجدید توانائی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، جو کہ نہ صرف بجلی کی بچت بلکہ ماحول کی حفاظت میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button