افغانستانخبریںدنیاہندوستان

ہندوستانی حکومت نے ممبئی میں طالبان کونسلیٹ کی موافقت کی

ہندوستان نے ممبئی میں طالبان کی موجودگی پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اکرام الدین کامل کو اس شہر میں افغان کونسل خانے کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔

طالبان وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس تقرری کے ساتھ ہی افغان شہریوں کے لئے پاسپورٹ جاری کرنے جیسی کونسل خدمات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔یہ کاروائی طالبان کی جانب سے بیرون ممالک بالخصوف ہندوستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشش کے حصے کے طور پر تجوید کی گئی ہے۔‌

ہندوستان نے طالبان کی یہ کاروائی اس وقت تسلیم کی، جب دنیا کے کئی ممالک نے اس گروہ کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

ہندوستان کی جانب سے طالبان کی قبولیت نے اس گروپ کی قانونی حیثیت اور افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button