خبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

عاشور کی طرح شہادت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو عام کرنا ضروری: مولانا حسنین باقری

لکھنو۔ راجہ جی پورم کے ٹکٹ رائے تالاب واقع روضہ زینبیہ کی ثانی زہرا کمیٹی کی جانب سے دوشنبہ 11 نومبر سے بعد نماز مغربین مولانا طاہر جرولی ہال میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی 75 دن والی روایت کے مطابق خمسہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

13 نومبر بدھ کی مجلس کو مولانا سید محمد حسنین باقری جوراسی استاد جامعہ ناظمیہ لکھنو نے خطاب کیا۔ مجلس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، بعدہ شعرا نے بارگاہ عصمت کبری میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مولانا سید حسنین باقری نے ایام عزائے فاطمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہزادی کونین کی دلسوز شہادت کو عاشور کی طرح عام کرنا بہت ضروری ہے تاکہ ظالموں کے چہروں پر پڑی نقاب ہٹائی جا سکے۔

مولانا سید حسنین باقری نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خاتون جنت کی تعلیمات سے ہم اپنی خواتین کو بہتر کنیز سیدہ بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے لکھنؤ شہر کی مختلف مساجد، امام بارگاہوں، درگاہوں اور مومنین کے گھروں پر مجالس عزا منعقد ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button