اسلامی دنیاپاکستانخبریںدنیا

دختررسول خاتون جنت، شہزادی کونین حضرت فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کی شہادت کےایام آتے ہی شہر کراچی سیاہ پوش و سوگوار

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اب منظم انداز میں ان ایام حزن کو بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جانے لگا ہے ۔ شہر شہر قریہ قریہ مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا کا انعقاد ہوتا ہے ۔

دختررسول خاتون جنت، شہزادی کونین حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام آتے ہی شہر کراچی کی شاہراہیں عزا اور سوگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔

گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی جمادی الاول کی 13 تاریخ آتے ہی کراچی شہر کی مرکزی شاہراہوں کو سیاہ پوش کرنے کے سلسلے کا آغاز ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مادرحسنین جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے عنوان سے روایات میں موجود 13جمادی الاول کی تاریخ سے ہی مجالس ،سوگ اور عزا کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جو کہ روایات میں موجود دوسری ممکنہ تاریخ یعنیٰ 3جمادی الثانی تک جاری رہتا ہے ۔

ان 20روز کے درمیانی عرصہ کو ایامِ شہادتِ فاطمیہ کے نام سے پہنچانا اور پکارہ جاتا ہے ۔ پوری دنیا میں ان غم کے ایام کو انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منانے کا آغاز ہوا۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اب منظم انداز میں ان ایام حزن کو بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جانے لگا ہے ۔ شہر شہر قریہ قریہ مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا کا انعقاد ہوتا ہے ۔

کراچی شہر جسے دنیا میں عزاداری کے حوالے سے ایک الگ مقام اور اہمیت حاصل ہے یہاں خادمین اباعبداللہ وابوالفضل کے نام سے معروف ایک مذہبی ادارے کی جانب سے گذشتہ چند برس سے ایک ایسے منفرد اور قابل توجہ اقدام کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کی پذیرائی پوری دنیا میں ہونے لگی ہے ۔

خادمین اباعبداللہ وابوالفضل نے شہر کی تمام بڑی اور مرکزی شاہراہوں پر شہادت دختر رسول کی مناسبت سے بڑے بڑے قدآور اور دیوہیکل سائز کے سائن بورڈز کی تنصیب کے سلسلے کا آغاز کیا جوکہ کئی برس گذرنے کے بعد الحمد اللہ آج بھی جاری ہے اور ہر گذرتے سال اس میں جدت اور اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔

خادمین اباعبداللہ وابوالفضل کی جانب سے لگائے جانے والے اس سائن بورڈز پر امت مسلمہ کو دختررسولؐ کی شہادت کی خبر دینے کے ساتھ ساتھ اقوال پیغمبر بمناسبت شہزادی کونین کی تشہیر کا شاندار فریضہ بھی انجام دیا جارہا ہے جس سے جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت سے اہل اسلام کو آگاہی حاصل ہورہی ہے اور وہ تیزی سے مکتب خیرالبریہ جعفریہ کی جانب متوجہ ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button