ایشیاءخبریںدنیا

بنگلہ دیش کی خصوصی ٹربیونل کا شیخ حسینہ کے لیے انٹرپول سے مدد کا مطالبہ

بنگلہ دیش کے خصوصی ٹربیونل نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ شیخ حسینہ پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں، اور حالیہ احتجاج میں سینکڑوں مظاہرین کی ہلاکت کے الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔ اگست 2024 میں شدید مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی سربراہی سنبھالنے کے بعد ایک ٹربیونل قائم کیا جو شیخ حسینہ کے خلاف مقدمات کی پیروی کر رہا ہے۔ ٹربیونل کے ایک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ پولیس چیف نے انٹرپول کو باضابطہ خط لکھ کر شیخ حسینہ کی گرفتاری میں مدد طلب کی ہے۔ محمد یونس کی سربراہی میں موجودہ حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ شیخ حسینہ کو واپس لانے کی کوشش کرے گی تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button