اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

اہل بیت علیہم السلام سے عملی وابستگی حقیقی ایمان کی شرط ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ بشیر نجفی

نجف اشرف میں مقیم مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ نے ایران، پاکستان اور ہندوستان کے کچھ زائرین سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ حقیقی ایمان صرف اعمال صالحہ اور طرز عمل میں تبدیلی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ نے فرمایا: اہل بیت علیہم السلام کی حقیقی ولایت کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب انسان اصلاح کی راہ میں قدم رکھتا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ نے عراق میں موجود چھ ائمہ معصومین علیہم السلام اور دیگر مقدس ہستیوں کے روضوں کی زیارت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: یہ زیارتیں زائرین کی زندگی اور روش میں مثبت تبدیلی کا بہترین موقع ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button