اسلامی دنیاخبریںمقدس مقامات اور روضے

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے دوسرے عشرے کا آغاز، روضہ ہائے مبارک اہل بیت علیہم السلام سیاہ پوش

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے دوسرے عشرے کا آغاز ہو گیا۔

ان ایام کی مناسبت سے عراق اور ایران سمیت دنیا بھر میں اہل بیت علیہم السلام کے مقدس روضوں، امام بارگاہوں اور مساجد کو سیاہ پوش کیا گیا۔ شیعوں اور عزاداروں کی جانب سے مجالس عزا کا انعقاد ہو رہا ہے۔

ہمارے ساتھی رپورٹر نے اس سلسلہ میں تحقیقی رپورٹ پیش کی ہے جس پر توجہ دیں۔

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے دوسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی اہل بیت علیہم السلام کے مقدس روضوں کو سیاہ پوش کر دیا گیا۔

پوری دنیا میں شیعہ اس عظیم بی بی سلام اللہ علیہا کا سوگ مناتے ہیں اور عزاداری کرتے ہیں۔‌

بعض روایات کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت 13 جمادی الاول کو ہوئی، لیکن دیگر روایات میں 13 جمادی الاول کے ساتھ ساتھ 3 جمادی الثانی بھی مرقوم ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ و دیگر مراج کرام دام‌ ظلہم نے نصیحت فرمائی ہے کہ مختلف روایات کے مطابق شیعوں کو چاہیے ان ایام میں عزاداری کریں۔

اسی مناسبت سے مختلف ممالک خاص طور سے ایران و عراق میں موجود اہل بیت علیہم السلام کے روضوں کو سیاہ پوش کر دیا گیا ہے۔

نجف اشرف میں روضہ امیر المومنین علیہ السلام، کربلا معلی میں روضہ حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام، کاظمین میں امام موسی کاظم علیہ السلام اور امام محمد تقی علیہ السلام کے روضہ مبارک، سامرا میں امام علی نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضہ مبارک سیاہ پوش کر دیا گیا ہے اور وہاں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عزاداری کا سلسلہ جاری ہوا۔

اسی طرح پوری دنیا میں امام زادوں کے روضہ ہائے مبارک پر بھی عزاداری اور ماتمداری کا سلسلہ جاری ہے۔

قم مقدس میں واقع بیت مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ اور ان سے وابستہ پوری دنیا میں مراکز اور مدارس میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عزاداری اور اس سے متعلق پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تعظیم اور اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کو تقویت دینے کے مقصد سے یہ مراکز اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کو دینی اور مذہبی خدمات فراہم کرتے ہیں اور دنیا کے تمام حصوں میں شیعوں کے دلوں میں عزاداری کے جذبے کو زندہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button