اہل بیت علیہم السلام ہمارے لئے حجت ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور قم میں منعقد ہوا. جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حدیث ثقلین کے ذریعہ اہل بیت علیہم السلام کے حجت ہونے کے سلسلہ میں فرمایا: قرآن کریم کے مطابق رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کا فرمان حجت ہے، جیسا کہ سورہ حشر آیت 7 میں ارشاد ہو رہا ہے۔ "وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ” اور جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ تمہیں حکم دیں اس پر عمل کرو اور جس سے روکیں رک جاؤ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا: "کتاب الله و عترتی اهل بیتی” یعنی عترت طاہرہ علیہم السلام سے جو کچھ ہم تک پہنچا ہے وہ بھی حجت ہے۔ لہذا قرآن کریم، احادیث رسول اور احادیث عترت طاہرہ علیہم السلام حجت ہیں، ان سب کا حجت ہونا مساوی ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ حشر آیت 7 "وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ” یعنی جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ تمہیں عطا کریں وہ لے لو، کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس آیت کا مفہوم یہ ہے کہ جہاں قرآن کی آیات ظاہر نہ ہوں وہاں قرآن کے ساتھ کلام رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کو ضمیمہ کیا جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "کتاب الله و عترتی اهل بیتی” یعنی کلام عترت علیہم السلام بھی ضمیمہ ہو اور یہ تینوں حجت ہونے میں مساوی ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔