امریکہخبریںہندوستان

امریکہ میں پناہ: ہندوستانیوں کی تعداد ۲۰۲۱ء کے مقابلے ۲۰۲۳ء میں ۸۵۵؍ فیصد بڑھی

یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکوریٹی کی سالانہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ۲۰۲۱ء سے ۲۰۲۳ء کے درمیان امریکہ میں پناہ حاصل کرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد میں تقریباً ۸۵۵؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ میں سیاسی پناہ کی درخواستوں کی مجموعی تعداد ۲۰۲۱ء میں ۶۳؍ ہزار ۳۴۰؍ سے بڑھ کر ۲۰۲۳ء میں ۴؍ لاکھ ۵۶؍ ہزار ۷۵۰؍ ہوگئی۔ ان میں سے ۱۶؍ ہزار ۵۵۰؍ کو ۲۰۲۱ء میں جبکہ ۵۴؍ ہزار ۳۵۰؍ کو ۲۰۲۳ء میں پناہ دی گئی۔ جن افراد کو مثبت یا دفاعی پناہ دی گئی ان کیلئے قومیت کے سرکردہ ممالک افغانستان، چین اور وینزویلا تھے۔ اثباتی سیاسی پناہ کے معاملات وہ ہیں جو خود افراد کے ذریعہ شروع کئے گئے ہیں، جبکہ دفاعی مقدمات ایسے افراد کے ہیں جو امریکہ میں مناسب دستاویزات کے بغیر رہ رہے تھے، یا غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

۲۰۲۳ء میں سب سے زیادہ چینی (۲۴؍ فیصد) امریکہ میں داخل ہوئے جبکہ ۱۸؍ فیصد کے ساتھ ہندوستان دوسرے نمبر پر تھا۔ خیال رہے کہ امریکہ میں پناہ کی حیثیت کیلئے اہل ہونے کجیلئے، ایک پرنسپل درخواست دہندہ کو، دیگر ضروریات کے ساتھ آئین میں بیان کردہ پناہ گزین کی تعریف کو پورا کرنا ہوگا جس میں جزوی طور پر کہا گیا ہے کہ ایک پناہ گزین وہ شخص ہے جو ظلم و ستم کی وجہ سے اپنی قومیت والے ملک (یا آخری عادت کی رہائش کا ملک، اگر بے وطن) واپس جانے کے قابل نہیں ہے یا اس کیلئے تیار نہیں ہے۔

نسل، مذہب، قومیت، کسی خاص سماجی گروپ میں رکنیت، یا سیاسی رائے کی وجہ سے ظلم و ستم کا خوف۔ پناہ کیلئے درخواست دہندگان یا تو امریکہ کے اندر ہیں یا یو ایس پورٹ آف انٹری (پی او ای) پر پہنچ رہے ہیں، جبکہ پناہ گزین کی حیثیت کیلئے درخواست دہندگان ریاستہائے متحدہ امریکہ سے باہر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button