اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاكستان ؛ پارا چنار ایک عرصے سے دہشت گردی اور بدامنی کا شکار: آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی،سکریٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے ملک میں جاری دہشت گردی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔اور سیکیورٹی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کریں۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے نے عوام کو افسردہ کرنے کے ساتھ ان میں عدم تحفظ کا احساس بھی پیدا کردیا ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا چند دن پہلے کراچی میں چینی شہریوں پر ہونے والا بم دھماکہ بھی ملکی سلامتی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے ۔جبکہ پارا چنار ایک عرصے سے دہشت گردی اور بدامنی کا شکار چلا آرہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ دہشت گردوں نے پاراچنار کے راستے بند کر رکھے ہیں ۔تین اطراف سے افغانستان کی سرحد سے جڑا حساس شہر پاراچنار کے عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات کی اشیاءبھی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں ۔جبکہ ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور دہشت گردوں سے راستے کھلوانے میں ناکام ہیں۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد پارا چنار کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے اور بند راستے کھولے جائیں۔پاراچنار سامان لے جانے والے ٹرکوں کو لوٹنا اور مسافروں کو شہید کرنے کے اقدامات غیر انسانی اور غیر اسلامی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button