اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی: امام مہدی (عج) سے فائدہ اٹھانے کا بہترین طریقہ ان کی رضا کو حاصل کرنا ہے

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس روایت کا حوالہ دیا جس میں بیان کیا گیا ہے کہ امام مہدی (عج) کا ظہور اُس وقت ہوگا جب دنیا میں گناہ اور فساد عام ہو چکا ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس روایت کا مقصد گناہ یا فساد کو جائز قرار دینا نہیں ہے، بلکہ یہ ایک حقیقت ہے جو ظہور سے پہلے واقع ہوگی۔ انہوں نے زور دیا کہ انسان کو تقویٰ پر قائم رہنا چاہیے، دوسروں کو بھی ہدایت دینی چاہیے، اور امام کے ظہور کی امید رکھنی چاہیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے انتظار کی اصل وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ انتظار کا مطلب واجبات کو ادا کرنا اور محرمات سے بچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان اصولوں پر سب سے زیادہ عمل پیرا ہیں، وہ امام مہدی (عج) کے سب سے قریبی مانے جائیں گے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام رضا (علیہ السلام) کا حوالہ دیتے ہوئے اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات کو پھیلانے کی اہمیت پر زور دیا۔ امام رضا (علیہ السلام) نے فرمایا: "خدا اُس بندے پر رحم کرے جو ہمارے امر کو زندہ کرے۔” جب اباصلت نے اس کے طریقے کے بارے میں پوچھا تو امام نے فرمایا کہ ہمارے علوم کو سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ، کیوں کہ اگر لوگ ہمارے کلام کی خوبصورتی کو جان لیں تو وہ ہماری پیروی کریں گے۔ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے زور دیا کہ یہ پیغام پوری انسانیت تک پہنچایا جائے تاکہ لوگ اسلام کی اصل خوبصورتی کو سمجھ سکیں۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button