اسلامی دنیاتاریخ اسلام
6 جمادی الاول سن 8 ہجری۔ یوم شہادت حضرت جعفر طیار
6 جمادی الاول سن 8 ہجری کو تاریخ اسلام کی سب سے اہم اور خونریز ترین جنگ موتہ ہوئی۔ جس میں حضرت جعفر بن ابی طالب علیہ السلام شہید ہوئے۔
یہ جنگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سفیر حارث بن عمیر کی شہادت کے بعد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم سے رومیوں سے لڑی گئی۔ جعفر بن ابی طالب علیہ السلام جو کہ اسلامی فوج کے پہلے سپہ سالار تھے بے مثال ہمت اور استقامت کے ساتھ لڑے۔
انہوں نے میدان جنگ میں پہلے اپنا دایاں ہاتھ اور پھر بایاں ہاتھ قربان کیا لیکن پھر بھی انہوں نے پرچم کو اپنے دونوں بازوؤں سے روکے ہوئے آخری دم تک دفاع کرتے رہے۔ان کی شہادت کے بعد ان کی قربانیوں کی وجہ سے اللہ تعالی نے انہیں جنت میں دو پر عطا کئے اور اسی وجہ سے وہ جعفر طیار کے نام سے مشہور ہوئے۔