اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستان :کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر دھماکا، 13 شخص جاں بحق، 25 افراد زخمی

کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر دھماکا ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 13 لوگ جاں بحق جب کہ 25 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس نے9 بجے روانہ ہونا تھا ،ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی ، دھماکاریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button