اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

اگر کوئی کسی کے بارے میں جانتا ہے کہ وہ ناصبی ہے اور اہل بیت علیہم السلام سے دشمنی رکھتا ہے تو وہ کافر کے حکم میں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 2 جمادی الاول 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تاکید کرتے ہوئے کہ زیارت عاشورہ میں ناصبی خدا، رسول اکرم اور اہل بیت علیہم السلام کے دشمنوں میں ہے، فرمایا: لہذا جو شخص ناصبی ہو اور اہل بیت علیہم السلام سے کھلی دشمنی رکھتا ہو تو وہ غیر مسلمان سمجھا جائے گا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ان لوگوں کا تذکرہ کرتے ہوئے جو نجی اور غیر علنی نشستوں میں اہل بیت علیہم السلام سے دشمنی کا اظہار کرتے ہیں فرمایا: اگر کوئی شخص نجی اور غیر علنی نشستوں میں بھی اہل بیت علیہم السلام کی توہین کرے اور اس کے دل میں دشمنی ہو اور اس کا اظہار نہ بھی کرے تو وہ کافر شمار ہوتا ہے اور اس سلسلہ میں متواتر روایات بھی موجود ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تاکید کرتے ہوئے کہ اہل سنت کی اکثریت ناصبی اور اہل بیت علیہم السلام کے دشمن نہیں ہیں فرمایا: اہل سنت امیر المومنین کے بعد کے ائمہ کو بہ عنوان امام نہیں مانتے جیسے ہم حضرت عباس علیہ السلام یا حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کو امام نہیں مانتے لیکن ہمارے نزدیک خاص احترام، خصوصی عزت و تکریم رکھتے ہیں۔ اسی طرح وہ ائمہ اطہار علیہم السلام کو بھی امام نہیں مانتے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن عامہ میں سے کچھ ناصبی اور اہل بیت علیہم السلام کے دشمن ہیں اور اگر ہمیں معلوم ہو کہ کہ کون ناصبی ہے اور اہل بیت علیہم السلام کی توہین کرتا ہے تو وہ مرتد اور کافر کے حکم میں ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button