اسلامی دنیاخبریںدنیا

اسرائیل نے انسانی امداد غزہ بھیجنے سے روک دیا:‌ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے غزہ کے لوگوں کے لئے انسانی امداد کو روکنے میں اسرائیل کے رویے پر تنقید کی ہے اور اعلان کیا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے ضرورتمند اور غزہ کے ضرورت مند علاقوں میں کئی ہفتوں سے خوراک اور پانی کی کوئی کھیپ نہیں پہنچی ہے۔

اقوام متحدہ کی ترجمان اسٹیفنی ٹرمبلے‌ نے بتایا کہ صرف ہسپتال کے مریضوں کو نکالنے کے لیے بھیجی جانے والی طبی امداد کو سرحد پار کرنے کی اجازت ہے۔ اس صورتحال نے شمالی غزہ میں پناہ لینے والے تقریبا 75 ہزار سے 95 ہزار فلسطینیوں کو خاص طور پر منفی طور سے متاثر کیا ہے۔ اپنی مسلسل بمباری اور زمینی کاروائیوں سے اسرائیل نے نہ صرف ضرورت مند لوگوں تک امدادی کارکنوں کی رسائی محدود کر دی بلکہ اس نے خطہ میں انسانی حالات کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

اقوام متحدہ نے اس بات پر زور دیا کہ ضروری امداد بھیجنے میں یہ رکاوٹیں انسانی حقوق اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ جہاں غزہ کے لوگوں کو اس امداد کی اشد ضرورت ہے وہیں موجودہ صورتحال انسانی مصائب اور تباہی کو ہوا دے رہی ہے۔ان اقدامات نے انسانی حقوق اور غزہ میں انسانی بحران کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر وسیع تر خدشات کو جنم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button