خبریںدنیایورپ

سیوٹزرلینڈ 2025 سے برقع پر پابندی کا قانون نافذ کرے گا

سیوٹزرلینڈ حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ عوامی مقامات پر چہرے کو ڈھانپنے پر پابندی جسے وسیع پیمانے پر برقع پر پابندی کہا جاتا ہے، اگلے سال یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

سیوٹزرلینڈ میں ریفرنڈم کے بعد 2021 میں منظور ہونے والے اس قانون کی اس ملک کی مسلم انجمنوں نے مذمت کی ہے۔

اس قانون کی منظوری کی تجویز اسی گروپ نے دی تھی جس نے اس سے قبل 2009 میں نئے میناروں کی تعمیر پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

سیوٹزرلینڈ فیڈرل کونسل نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک بار قانون نافذ ہونے کے بعد جو بھی اس کے خلاف ورزی کرے گا اسے 1000 سیوٹزرلینڈ فرانک (1144 ڈالر) تک جرمانہ دینا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button