افریقہخبریںدنیا

سوڈان خانہ جنگی:اپریل ۲۰۲۳ء سے اب تک ۳؍ ملین سے زائد افراد نے ہجرت کی

یونائیٹیڈ نیشنزہائی کمشنر فار رفیوجی نے منگل کو اعلان کیا تھاکہ اپریل ۲۰۲۳ء سے اب تک تقریباً ۳؍ ملین افراد نے سوڈان سے ہجرت کی ہےجبکہ کروڑوں افراد اندورنی طور پر نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔‘‘

یونائیٹیڈ نیشنزہائی کمشنر فار رفیوجی نے منگل کو اعلان کیا تھاکہ اپریل ۲۰۲۳ء سے اب تک تقریباً ۳؍ ملین افراد نے سوڈان سے ہجرت کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ ’’اپریل ۲۰۲۳ء میں سوڈان میں خانہ جنگی کی شروعات سے اب تک ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد ۳؍ ملین ہوچکی ہے جبکہ کروڑوں افراد اندرونی طورپر بے گھر ہوئے ہیں۔‘‘

فلیپو گرانڈی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’جو افراد سوڈان میں برتری حاصل کرنے کیلئے لڑ رہے ہیں وہ نہ صرف یہ کہ سوڈان کو تباہ کر رہے ہیں جبکہ اپنے ہی لوگوں کو ختم کر رہے ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ نصف اپریل ۲۰۲۳ء میں سوڈان میںآر ایس ایف اور سوڈانی فوج کے درمیان جنگ کی شروعات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک ۲۰؍ ہزار سے زائد افراد ۲۰؍ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق خانہ جنگ کے سبب اب تک ۶؍ لاکھ سے زائد افراد اپنی جانیں گنواچکے ہیں۔ تاہم، اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق ۱۱؍ ملین افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ سوڈان میں جنگ بندی کیلئے عالمی برداری کی جانب سے مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ افریقی ملک میں جنگ کے سبب انسانی بحران میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ کروڑوں افراد بھکمری کے دہانے پر ہیں جبکہ سوڈان کی ۱۸؍ میں سے ۱۳؍ ریاستوں میں ناقص تغذیہ کے سبب اموات میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button