اسلامی دنیاخبریںشاملبنان

اسرائیلی حملوں کے بعد لبنان سے بڑی تعداد میں نقل مکانی، 5 لاکھ 50 ہزار افراد شام منتقل

لبنان کی حکومتی ایمرجنسی کمیٹی نے رپورٹ دی ہے کہ 23 ستمبر 2024 سے اب تک 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد شامی اور لبنانی شہری لبنان چھوڑ کر شام جا چکے ہیں۔

لبنان کے وزیر برائے ماحولیات ناصر یاسین نے کہا کہ اسرائیلی حملوں اور حالیہ حالات کی وجہ سے 23 ستمبر سے 5 نومبر کے دوران 3 لاکھ 66 ہزار 80 شامی اور 1 لاکھ 87 ہزار 544 لبنانی شام منتقل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لبنان کے مختلف علاقوں پر 78 فضائی حملے ہوئے، جس سے لبنان پر حملوں کی کل تعداد 12 ہزار 107 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 3 ہزار 13 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 13 ہزار 553 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button