خبریںہندوستان

متھن چکرورتی کے مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلنے پر مقدمہ

بھارتی اداکار اور بی جے پی رہنما متھن چکرورتی کے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان پر مغربی بنگال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حالیہ ریلی میں متھن نے کہا کہ انہیں ایسے کارکن چاہیے جو مسلمانوں کو مارنے اور دفن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ اس بیان میں انہوں نے انتخابات جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی بات کی، جبکہ اس موقع پر وزیر داخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے۔ چکرورتی کے اس بیان کے بعد بدھان نگر ساؤتھ تھانے میں مقدمہ درج ہوا۔ متھن کو حال ہی میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جس کے باوجود ان کے اس تعصب پر مبنی بیان نے تنازع کھڑا کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button