خبریںدنیاہندوستان

ہندوستان کے مشہور شیعہ عالم و مبلغ مولانا ممتاز علی کا دہلی میں انتقال

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے امامیہ ہال کے امام جمعہ و جماعت اور ادارہ تنظیم المکاتب لکھنو کے نائب صدر بزرگ عالم اور معروف خطیب و مبلغ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ممتاز علی صاحب کا حرکت قلب بند ہو جانے سے رات دہلی میں انتقال ہو گیا۔

مولانا مرحوم نے ابتدائی تعلیم جامعہ جوادیہ بنارس میں حاصل کرنے کے بعد مدرسۃ الواعظین لکھنو میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد حوزہ علمیہ قم مقدس میں تعلیم حاصل کی۔

حصول علم کے بعد چند برس افریقہ میں تبلیغی فرائض انجام دے کر ہندوستان واپس آگئے اور ایک عرصہ دراز سے ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے امامیہ ہال میں امام جمعہ و جماعت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ساتھ ہی جامعہ اہل بیت علیہم السلام دہلی میں تدریسی فرائض انجام دیتے ہوئے طلاب کی تعلیم و تربیت فرمائی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ممتاز علی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کی خبر سے دینی، مذہبی اور علمی فضا سوگوار ہو گئی۔ یقینا یہ ایک دینی، مذہبی، علمی اور قومی خسارہ ہے۔

مومنین سے سورہ فاتحہ کی التماس ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button