اسلامی دنیاتاریخ اسلامخبریں

کتاب "مثالب النواصب" کی اشاعت، اہل بیت علیہم السلام کے دشمنوں پر قدیمی تنقیدی کتاب

علامہ ابن شہر آشوب رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب "مثالب النواصب” حدیث کے معتبر ذرائع میں سے ایک ہے جس میں اہل بیت علیہم السلام کے دشمنوں اور خلافت کے غاصبوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

یہ کتاب ان قیمتی اور قدیم اسلامی تالیفات میں سے ایک ہے جو کئی برسوں کے بعد پہلی بار تحقیقی انداز میں شائع ہوئی ہے۔

اس کتاب کے مولف علامہ ابن شہر آشوب رحمۃ اللّٰہ علیہ کی وفات 588 ہجری میں ہوئی اور ان کی کتابیں اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ کے سلسلہ میں حدیثی ورثہ میں خاص اہمیت رکھتی ہیں۔

اس کتاب کے نسخے دو معتبر لائبریریوں میں رکھے ہیں۔

ایک ہندوستان کے شہر لکھنو میں علامہ میر حامد حسین موسوی رحمۃ اللہ علیہ کی قدیمی لائبریری میں جسے قدیم ترین نسخوں میں شمار کیا جاتا ہے اور دوسرا نسخہ تہران کے سپہ سالار لائبریری میں جو تقریبا 200 سال پرانا ہے۔

یہ نسخے بنیادی ماخذ کے طور پر اہل بیت علیہم السلام کی حدیث اور تاریخ کے محققین کے لئے قابل قدر اور قابل اعتماد ہیں۔

اس کتاب کی علمی طور پر دوبارہ اشاعت نے ولایت و معارف اہل بیت علیہم السلام سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے مستند تاریخی ماخذ تک رسائی ممکن بنائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button