زمین کا مالک صرف اللہ اور اسے آباد کرنے والا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر یکم جمادی الاول 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے زمین کی ملکیت کے بارے میں فرمایا: بغیر شرعی مالک کے یا بغیر آباد کئے زمین بیچنا صحیح نہیں ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حدیث "زمین کی ملکیت صرف اللہ اور اسے آباد کرنے والوں کی ہے۔” کے سلسلہ میں فرمایا: زمین کی ملکیت کا حق صرف خدا اور زمین کو آباد کرنے والے کا ہے اور اگر حاکم شرع کسی کو زمین دے بھی دے تو وہ اس کا مالک اسی صورت میں ہوگا جب وہ شخص زمین پر کھیتی کرے یا گھر یا باغ بنائے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے انفال (بغیر مالک کی زمین) پر قبضہ کرنے کے لئے امام معصوم یا کسی فقیہ جامع الشرائط کی اجازت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کسی شخص سے زبردستی زمین لینا اور اس پر قبضہ کرنا جائز نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔