خبریںدنیاعلم اور ٹیکنالوجیہندوستان

حکومت ہند کا وکی پیڈیا کو نوٹس: تعصب اور غلط مواد پر وضاحت طلب

حکومت ہند نے وکی پیڈیا کو نوٹس بھیجا ہے، جس میں ویب سائٹ پر تعصب اور غلط معلومات کی شکایات کی گئی ہیں۔ حکومت نے سوال اٹھایا ہے کہ وکی پیڈیا کو "معلومات کے تبادلے کے ادارے” کے بجائے پبلشر کیوں نہ سمجھا جائے۔

یہ نوٹس نیوز ایجنسی اے این آئی کے ساتھ جاری قانونی لڑائی کے دوران بھیجا گیا ہے۔ اے این آئی نے وکی پیڈیا پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اس کی تفصیلات میں جھوٹا مواد شامل کیا، جس میں اسے حکومت کا پروپیگنڈہ آلہ کہا گیا۔

نیوز ایجنسی نے وکی پیڈیا سے یہ مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے وکی پیڈیا کو توہین کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے ہدایت کی تھی کہ وہ اے این آئی کے صفحے میں ترامیم کرنے والوں کی شناخت ظاہر کرے، ورنہ ویب سائٹ پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button